ملک محمّد رمضان ایک صدا بہار شخصیت
تحریر و تحقیق ادریس بابر علی
ملک محمّد رمضان جو کہ باؤجان کے نام سے مشہور تھے. ملک محمّد رمضان باؤجان کی پیدائش جلالپورجٹاں میں ہوئی. ملک محمّد رمضان باؤجان کی گفتگو لوگوں کو قائل کر لیتی تھی. ان کا اندازبیان کمال کا تھا اوران کو اس بات پر مکمل عبور حاصل تھاکہ وہ کس وقت کیا کہنا چاھتے ہیں. ملک محمّد رمضان باؤجان جیسے کردارا ہمیشہ زندہ جاوید ہوتے ہیں. اورانکوکبھی بھی نہیں بھلایاجاسکتا. ملک محمّد رمضان باؤجان کی خاص پہچان ان کی مخصوص پھندنے والی سرخ رنگ کی ٹوپی سفید کپڑے اورکالے رنگ کی واسکٹ تھی ان سب سے بڑکر ان کا پیچواں والاحقہ تھاجوہروقت ان کے پاس ہی رہتا تھا. ملک محمّد رمضان باؤجان کے بیٹے نے انکا سارا سامان بڑے پیارسےگھرکی دیواروں پراس طرح سے سجا کررکھا ہوا ہے کہ دیکھنےوالے کی آنکھوں کے سامنے ملک محمّد رمضان باؤجان کی ساری زندگی گھوم جاتی ہے. ملک محمّد رمضان باؤجان جیسے لوگ یقینن جلالپورجٹاں کا بیش قیمت سرمایہ ہیں. جلالپورجٹاں کی سرزمین ایسے قابل فخرستاروں سے بھری ہوئی ہے. ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی یادوں کو سنبھال کر رکھا جائے اور آنے والی نسلوں کو ان کے کار ہائے نمایاں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات فرہام کی جائیں. (جاری ہے)
1 comment:
Great
Post a Comment